Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی خصوصی ہدایات پر گل پلازہ، ایم اے جناح روڈ پر ایک ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ریلیف کیمپ کا قیام حالیہ صورتحال کے پیشِ نظر عمل میں لایا گیا ہے، جس کا مقصد متاثرہ عوام کو فوری اور مؤثر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ریلیف کیمپ میں شہریوں کی رہنمائی، ابتدائی امداد، معلومات کی فراہمی اور دیگر ضروری سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی کو ہدایت جاری کی کہ وہ تمام کے ڈی اے ڈائریکٹرز کو پابند کرے کہ ریلیف کیمپ میں موجود رہ کر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ادارہ ترقیات کراچی عوام کی خدمت اور ان کی مشکلات میں کمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔ ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے گل پلازہ، ایم اے جناح روڈ پر قائم ریلیف کیمپ میں ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے شکیل صدیقی نے شرکت کی۔ انہوں نے ریلیف کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور عملے کو متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ محمد شہزاد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکوری زبیر احمد بھی موجود تھے۔ ممبر ایڈمنسٹریشن نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شہریوں اور رضا کاروں کو کھانا اور پینے کا پانی فراہم کیا، ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ شعبوں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی کا کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات کراچی متاثرہ افراد اور رضا کاروں کی ہر ممکن مدد کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ریلیف کیمپ میں شہریوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔