Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

19-Jan-2026

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے کے ڈی اے میں نئے تعینات ہونے والے ممبر فنانس نثار احمد میمن نے ملاقات کی۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے کے ڈی اے میں نئے تعینات ہونے والے ممبر فنانس نثار احمد میمن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ممبر فنانس نے بطور ممبر فنانس اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سے باضابطہ ملاقات کی۔اس موقع پر ادارے کی مجموعی مالی صورتحال، مالی نظم و ضبط، شفافیت اور آمدنی میں اضافے کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے ممبر فنانس نثار احمد میمن کو خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی مالی بہتری اور استحکام میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ممبر فنانس کے ڈی اے نثار احمد میمن نے اس اعتماد پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی مالی شفافیت، مؤثر حکمتِ عملی اور ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔