Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

22-Jan-2026

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کے ڈی اے سوک سینٹر کے ریکارڈ روم کا اہم دورہ کیا۔

‎ ‎ ‎ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کے ڈی اے سوک سینٹر کے ریکارڈ روم کا اہم دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ادارے میں فائر فائٹنگ سسٹم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور اسے مؤثر و فعال رکھنے کے لیے اقدامات کا معائنہ کرنا تھا۔دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ شہریوں کی املاک سے متعلق دستاویزات کراچی کے شہریوں کا ایک نہایت قیمتی اور اہم اثاثہ ہیں، جن کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریکارڈ کی حفاظت اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اور مؤثر اقدام یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکارڈ سید صبور علی اور ایگزیکٹو انجینئر سوک سینٹر بلڈنگ حماد انصاری نے ریکارڈ روم میں نصب فائر فائٹنگ آلات، حفاظتی انتظامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر ڈی جی کے ڈی اے کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے فائر سیفٹی آلات کی دستیابی، فعالیت اور باقاعدہ دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی کو ہدایات جاری کیں کہ سوک سینٹر بلڈنگ میں فائر فائٹنگ سسٹم کو جلد از جلد عملی اور معیاری سطح تک پہنچایا جائے مزید بلڈنگ کے خارجی رستوں کو مکمل کلیئر رکھا جائے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ ادارہ ترقیات بلخصوص ریکارڈ کی حفاظت کے لیے حفاظتی نظام کی بہتری کے اقدامات کا تسلسل جاری رکھا جائے گا، تاکہ شہریوں کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ جمیل احمد، چیف سیکورٹی آفیسر میجر (ر)عمران محمد و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery