Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ممبر فنانس ادارہ ترقیات کراچی نثار احمد میمن سے ڈائریکٹر پارکس کے ڈی اے شکیل احمد خان اور ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس کے ڈی اے ناصر خان نے ملاقات کی۔جس میں ادارے کے مالی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ممبر فنانس کے ڈی اے نثار احمد میمن نے کہا کہ ادارے کی مالی خود مختاری کے لیے ریکوری کے نظام کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مؤثر اقدامات کے ذریعے ادارے کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے تاکہ کے ڈی اے اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکے اور مالی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کیا جا سکے۔ممبر فنانس نے مزید کہا کہ حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ باہمی تعاون اور عملی اقدامات کے ذریعے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قابلِ عمل لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔