Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
سندھ حکومت کے تعاون سے ادارہ ترقیات کراچی کی زیرِ نگرانی تیموریہ لائبریری، نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی، چیف انجینئر عبد الصمد جملانی ، سپرینٹنڈنٹ انجینئر جنید صدیقی متعلقہ افسران، علاقہ مکینوں اور معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو جدید اور معیاری تعلیمی و مطالعاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور لائبریریوں کی بحالی نوجوان نسل کو علم و تحقیق کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تیموریہ لائبریری کی تزئین و آرائش کے بعد یہاں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تاکہ طلبہ، محققین اور عام شہری بہتر ماحول میں مطالعہ کر سکیں۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے اس موقع پر بتایا کہ کے ڈی اے شہر بھر میں عوامی فلاح کے مزید منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے، جن کا مقصد کراچی کے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔تقریب میں میئر کراچی نے لائبریری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کیے گئے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔