Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

04-Feb-2026

ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے شہرِ کراچی میں شہریوں اور سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے شاندار اور محفوظ مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں 3 فروری کو کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا انعقاد ہوا۔ ‎

‎ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے شہر میں سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی سرگرمیوں کے استحکام کے لیے 3 فروری 2026ء کو نارتھ کراچی ٹاؤن شپ اور کورنگی ٹاؤن شپ کے علاقوں میں واقع کمرشل پلاٹس کی کامیاب نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔نیلامی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف کمرشل پلاٹس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کے ڈی اے کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے جنہوں نے نیلامی کے تمام مراحل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کرایا۔ واضح رہے کہ نیلامی بروز بدھ 4 فروری 2026ء کو جاری رہے گی جس میں سرجانی ٹاؤن شپ کے پلاٹس نیلامی میں پیش کئے جائیں گے۔ ‎


News Photo Gallery