Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

18-Feb-2026

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کا سوک سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا ہنگامی دورہ

کے ڈی اے لینڈ اور ٓئی ٹی ڈپارٹمنٹ سے متعلق سائلین کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہونے کے بعد ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر تیسری منزل پر موجود لینڈ ڈپارٹمنٹ کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی نے ڈائریکٹر لینڈ عاطف حسین نقوی کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ ڈپارٹمنٹ میں عوامی مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں،انہوں نے انتباہ کیا کہ آئندہ شکایات ملنے کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی عباس علی کو ہدایات جاری کیں کہ سائلین کے کام کو فوری مکمل کریں اور غیر ضروری رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔ بعدازاں ڈائریکٹر جنرل نے ریکارڈ روم کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے احکامات جاری کئے کہ ریکارڈ کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لئے کام میں مزید بہتری لائی جائے۔تمام ریکارڈز کو محفوظ بنانے کے لئے کمپیوٹرائزیشن میں تیزی لائی جائے اور حائل رکاوٹوں کو فوری ختم کیا جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں آفس ٹائمنگ صبح10 تا شام 4 بجے کو یقینی بنایا جائے اور آفس ٹائم کے بعد کے ڈی اے کہ شعبہ جات کو مکمل طور پر بند رکھا جائے۔ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ ادارہ کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے آمدن کے نئے ذرائع تلاش کئے جائیں، سائلین کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرکے ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ادارہ ترقیات کراچی شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر وقت کوشاں ہے۔اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی، سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان، سینئر ڈائریکٹر لینڈ جمیل احمد، ڈائریکٹر ڈی پی یو ڈی میر رفیق جوکھیو، چیف سیکورٹی آفیسر میجر (ر) عمران محمد خان و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery