Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

24-Feb-2026

ادارہ ترقیات کراچی کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی جانب سے گلستانِ جوہر بلاک 11، اسکیم 36 میں واقع کمرشل پلاٹ نمبر ایس بی 3/1۔  40 فٹ چوڑی روڑپرقائم غیر قانونی تجاوزات کےکے خلاف بھاری مشینری سے آپریشن کیا گیا.

‎ ‎ ‎سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں 2022 کی آئینی پٹیشن نمبر 6231 کے تحت ادارہ ترقیات کراچی کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی جانب سے گلستانِ جوہر بلاک 11، اسکیم 36 میں واقع کمرشل پلاٹ نمبر ایس بی 3/1۔  40 فٹ چوڑی روڑپرقائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شکیل صدیقی کی سربراہی میں بھاری مشینری کے ہمراہ مؤثر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران تجاوزات کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔مذکورہ آپریشن کی براہِ راست نگرانی ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کی، جبکہ کارروائی کے دوران پولیس کی جانب سے سکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے بھرپور معاونت فراہم کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں قائم غیر قانونی تجاوزات کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہری سہولیات کی بحالی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہر کو اس کی اصل اور بہترین منصوبہ بندی کے مطابق بحال کرنے کے لیے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور سرکاری اراضی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال، ایس ڈی پی او گلشن اقبال، ایس ایچ او شاہراہ فیصل، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ عارف احمد، فیصل احمد، ثناء اللہ شیخ، رحمت شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔ ‎


News Photo Gallery