Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

03-Mar-2026

کراچی میں ہائی الرٹ صورتحال کے پیشِ نظر کے ڈی اے میں پبلک ڈیلنگ کے اوقات کار اور داخلے سے متعلق اہم ہدایات ‎

ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے حوالہ نمبر: PA/Secy/KDA/2026/74/Lبتاریخ03 مارچ 2026 ئکے مطابق کراچی شہر میں موجودہ ہائی الرٹ صورتحال کے پیشِ نظر عوامی سہولت اور سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے انتظامی اقدامات فوری طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں،جن میں پبلک ڈیلنگ کے اوقات صبح 10بجے سے دوپہر01بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ عوامی رہنمائی کے لئے صرف گراؤنڈ فلور کاؤنٹرز، سوک سینٹر کمپلیکس، گلشنِ اقبال، کراچی میں انجام دہی کی جائیگی۔تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (لینڈ مینجمنٹ)، کے ڈی اے، مقررہ اوقات کے دوران مذکورہ کاؤنٹر پر موجود رہیں گے تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ، اصل فائلوں کی جانچ پڑتال اور متعلقہ بیانات کا اندراج یقینی بنایا جا سکے۔دوپہر 01 بجے کے بعد کسی قسم کی پبلک ڈیلنگ نہیں کی جائے گی اور عام عوام کے لیے سوک سینٹر کمپلیکس میں داخلہ بند رہے گا۔یہ اقدامات شہر میں نافذ ہائی الرٹ کے تناظر میں کیے گئے ہیں، جس کا اعلان کراچی پولیس نے سندھ ہائی الرٹ اینڈ ایمرجنسی میژرز ایکٹ 2026 اور متعلقہ حفاظتی ہدایات کے تحت کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے چیف سیکیورٹی آفیسر میجر(ر) عمران محمد خان کو ہدایات جاری کیں کہ گاڑیوں اور عملے کی مؤثر چیکنگ کے ساتھ ساتھ عوام کے داخلے کو بھی باقاعدہ سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ سوک سینٹر کمپلیکس میں داخلہ صرف مقررہ واک تھرو گیٹس کے ذریعے دیا جائے گا جبکہ دو مرکزی داخلی دروازے کھلے رکھے جائیں گے۔ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افسر یا اہلکار کے خلاف سندھ سول سرونٹس (Efficiency & Discipline) رولز، 1973 اور دیگر قابل اطلاق قوانین کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ادارہ ترقیات کراچی شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتا ہے تاکہ موجودہ صورتحال میں امن و امان اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھا جا سکے۔