Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی جانب سے ادارے کے سینئر افسران کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سوک سینٹر میں ایک پروقار اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے افسران، ڈائریکٹر ڈی پی اینڈ یو ڈی رفیق احمد کھوڑو، ایڈیشنل سیکرٹری معین اطہر کاظمی، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس ناصر خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سہیل باسط نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔اس موقع پر ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ ریٹائر ہونے والے افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ سفر کو یاد کیا اور کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی کے افسران نے ہمیشہ ان کی بھرپور رہنمائی اور معاونت کی۔ انہوں نے ادارے کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے اس سے اپنی وابستگی پر فخر کا اظہار کیا۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ افسران کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسران ادارے کا قیمتی سرمایہ رہے ہیں اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانتداری اور لگن کے ساتھ انجام دیں۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کا تجربہ ادارے کے لیے ایک اثاثہ کی حیثیت رکھتا ہے۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے ریٹائرڈ افسران کو اعزازی شیلڈز پیش کیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں ممبر فنانس نوید انور صدیقی، سیکرٹری کے ڈی اے ارشد خان، ڈائریکٹر پارکس شکیل احمد خان، سینئر ڈائریکٹر ٹی ای بی جمیل احمد، ڈائریکٹر لینڈ عاطف حسین نقوی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکوری عارف شاہ، ڈائریکٹر فنانس ندیم شبیر، ڈائریکٹر آئی ٹی علی عباس و دیگر افسران موجود تھے۔