06-May-2026
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی زیر صدارت آکشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا.
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی زیر صدارت آکشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے مستقبل قریب میں آکشن کے انعقاد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی. اجلاس کے دوران رواں ماہ کی پیش رفت کا جامع جائزہ لیا گیا، جبکہ آئندہ اجلاس کے لیے لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام تر تیاریاں اس مقصد کے تحت کی جا رہی ہیں کہ جلد از جلد آکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے، تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی ممکن بنائی جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتا ہے اور ان کی واجب الادا رقوم کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات کی روشنی میں کے ڈی اے انتظامیہ شب و روز متحرک ہے اور اس ضمن میں تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔اجلاس میں کے ڈی اے کے سینئر افسران میں سینئر ڈائریکٹر ٹی ای بی جمیل احمد، ڈائریکٹر لینڈ عاطف نقوی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ عرفان یوسف زئی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکوری عارف شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ محمد عارف، ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل محمد فیصل و دیگر افسران موجود تھے، اس موقع پر افسران نے مختلف امور پر اپنی آراء پیش کیں۔