Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو عملی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔یہ بات انہوں نے حکومتِ سندھ کے ادارے DIL کے تحت منعقدہ انٹرن شپ پروگرام کے سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ممبر فنانس نوید انور صدیقی کے ہمراہ ڈائریکٹر (C.P & B.B) اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، کے ڈی اے جناب عزیز عباسی کی جانب سے یکم فروری تا مارچ 2026 (رمضان وقفہ) کے سیشن میں منعقد کی جانے والی تربیتی کلاسز میں شریک طلبہ کو اسناد تقسیم کی گئیں۔انٹرن شپ پروگرام میں این ای ڈی یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، سر سید یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، FAST یونیورسٹی اور تھر انسٹیٹیوٹ این ای ڈی کیمپس کے طلبہ نے شرکت کی۔تقریب میں سیکریٹری کے ڈی اے محمد ارشد خان، ڈائریکٹر آئی ٹی کے ڈی اے جناب عباس علی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ویب، آئی ٹی کے ڈی اے ایس۔ عاطف رشید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں عملی میدان میں بہتر مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کے ڈی اے مستقبل میں بھی نوجوانوں کی فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔