Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

30-Jun-2026

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کی ہدایات پرممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، کے ڈی اے اراضیوں کے سروے کی تکمیل کی ہدایت

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی ہدایات پر ممبر فنانس ادارہ ترقیات کراچی، نوید انور صدیقی کی زیرِ صدارت سینئر افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کے ڈی اے کی مختلف اراضیوں سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز نے کے ڈی اے اراضیوں کی موجودہ صورتحال، ریکارڈ اور سروے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ممبر فنانس نوید انور صدیقی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے کی تمام متعلقہ اراضیوں کی سروے رپورٹ جلد از جلد مکمل کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے تاکہ جامع جائزے کی بنیاد پر مستقبل قریب میں منعقد ہونے والی آکشن کے لئے لائحہ عمل اور مؤثر اقدامات کے لیے مربوط منصوبہ بندی کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ آکشن سے حاصل ہونے والی آمدن کو پوسٹ ریٹارڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگیوں کے لئے مختص کیا جائے گامزید ادارے کی ترقی، بہتری اور مفاد کے لیے تمام افسران کو باہمی تعاون، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ادارہ ترقیات کراچی کو مزید فعال بنایا جائے گا تاکہ ماضی کی طرح شہریوں کو معیاری اور جدید رہائشی اسکیمیں فراہم کی جا سکیں۔اس موقع پر کے ڈی اے کے سینئر افسران و متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر موجود تھے۔


News Photo Gallery