Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

04-Aug-2026

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی سے کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں میں درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے کے الیکٹرک کے اعلیٰ عہدیداران نے کے ڈی اے سوک سینٹر میں ملاقات کی۔ وفد میں حارث جمیل صدیقی (ڈائریکٹر گورنمنٹ افیئرز)، سرمد شاہ (ڈپٹی جنرل منیجر گورنمنٹ افیئرز) اور منیر احمد شیخ (ڈپٹی ڈائریکٹر) شامل تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری کے ڈی اے محمد ارشد خان اور سپرنٹنڈنگ انجینئر کے ڈی اے جنید صدیقی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران کے ڈی اے اور کے الیکٹرک کے باہمی تعاون سے متعلق مختلف امور اور کے الیکٹرک کی سروسز سے وابستہ معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شہر کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے دوران درپیش تکنیکی اور انتظامی مشکلات، بالخصوص یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی اور رابطہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ شہری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ، مربوط حکمتِ عملی اور فوری عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ اس ضمن میں مختلف تجاویز اور لائحۂ عمل پر بھی غور کیا گیا تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جا سکے۔ملاقات میں عائشہ منزل کے جاری ترقیاتی منصوبے میں پیش آنے والی رکاوٹوں پر خصوصی طور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں اداروں نے باہمی تعاون کے ذریعے ان مسائل کے فوری حل اور منصوبے کی بلا تعطل تکمیل کے لیے جلد عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔