Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

11-Aug-2026

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی سے پاکستان کرکٹ کے عظیم اور مایہ ناز سابق کپتان و لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کی سوک سینٹر میں ملاقات

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے پاکستان کرکٹ کے عظیم اور مایہ ناز سابق کپتان و لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے سوک سینٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، شہر کراچی کی ترقی اور مختلف معاملات پر خوشگوار ماحول میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی، سیکرٹری کے ڈی اے محمد ارشد خان، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شکیل احمد خان، سینئر ڈائریکٹر ٹی ای بی جمیل احمد اور سرپرست لیبر یونین محمد اشرف بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے جاوید میانداد کی پاکستان کرکٹ کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے نامور کھلاڑی قومی اثاثہ اور نوجوان نسل کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں۔انہوں نے جاوید میانداد کے شاندار کرکٹ کیریئر اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ملاقات کے بعد ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو سوک سینٹر بلڈنگ میں یومِ آزادی کی مناسبت سے جاری تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے انہیں 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر کے ڈی اے میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی، جسے جاوید میانداد نے خوش دلی سے سراہا۔اس موقع پر دونوں شخصیات نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


News Photo Gallery