Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

16-Sep-2026

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری کا علی الصبح حکومت سندھ کے تعاون سے جاری کے ڈی اے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری نے علی الصبح حکومت سندھ کے تعاون سے کے ڈی اے کے زیر انتظام مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا موقع پر جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے منور چورنگی انڈر پاس، چیک پوسٹ تھری تا ملیر ایکسپریس وے (شاہراہِ بھٹو) اور گجر نالہ کنیکٹیویٹی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر جنید صدیقی نے ڈی جی کے ڈی اے کو منصوبوں کی پیش رفت، تکنیکی امور اور جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایگزیکٹو انجینئر طارق جلیل اور متعلقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گجر نالہ کنیکٹیویٹی منصوبے کی مجموعی لاگت 2,554.431 ملین روپے ہے، جبکہ منصوبے کے تحت 9 کلومیٹر طویل ڈوئل کیریج وے تعمیر کیا جارہا ہے۔ سڑک کی چوڑائی 7.9 میٹر جبکہ پل کی لمبائی 583 میٹر اور چوڑائی 5.50 میٹر ہے۔اسی طرح چیک پوسٹ تھری تا ملیر ایکسپریس وے (شاہراہِ بھٹو) منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس کی مجموعی لاگت 1,449.459 ملین روپے ہے۔ منصوبے کے تحت 11.54 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جارہی ہے، جس کی چوڑائی 7.3 میٹر ہے، جبکہ پل کی لمبائی 125 میٹر اور چوڑائی 8 میٹر ہے۔منور چورنگی، گلستانِ جوہر، اسکیم 36، ضلع شرقی کراچی میں انڈر پاس کی تعمیر محکمہ بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ، حکومتِ سندھ کے تعاون سے تخمینی لاگت: 1,485.150 ملین روپے، نظرثانی شدہ لاگت: 2,026.487 ملین روپے، منصوبے کی کل لمبائی: 727 میٹر، انڈر پاس کی لمبائی: 493 میٹر، مین کیریج وے کی چوڑائی: 7.3 میٹر، ڈوئل ٹریک ‎،سلِپ روڈ کی چوڑائی ہے جبکہ 3.05 میٹر کی 2 لینز (مین کیریج وے کے دونوں اطراف) موجود ہے، سروس روڈ کی چوڑائی: 3.65 میٹر کی 2 لینز (مین کیریج وے کے دونوں اطراف) ہے۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے منصوبوں کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار، رفتار اور تکنیکی تقاضوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے اور فیلڈ میں کام کی نگرانی مؤثر انداز میں جاری رکھی جائے۔


News Photo Gallery