24-Sep-2026
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری کا سوک سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری نے سوک سینٹر میں کے ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور دفتری امور کا جائزہ لیا۔ڈی جی کے ڈی اے نے ریکارڈ روم میں موجود اہم ریکارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے شہریوں کی املاک سے متعلق ریکارڈ کے تحفظ اور مؤثر نگہداشت پر زور دیا۔ انہوں نے افسران و ملازمین کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضری سے ادارے کی کارکردگی اور دفتری امور متاثر ہوتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ریکوری اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ کا بھی دورہ کیا اور افسران و عملے سے حاضری اور جاری امور سے متعلق بریفنگ لی۔دورے کے موقع پر ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ عاطف نقوی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔