Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

29-Sep-2026

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری نے سوک سینٹر کانفرنس ہال میں کے ڈی اے افسران و ملازمین سے خطاب

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری نے سوک سینٹر کانفرنس ہال میں کے ڈی اے افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے اپنی زندگی کے ڈی اے کے لیے وقف کی، کراچی آج جس مقام پر کھڑا ہے، اس میں کے ڈی اے کے افسران اور ملازمین کی محنت، منصوبہ بندی، ہاؤسنگ، لینڈ مینجمنٹ، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں خدمات کا اہم کردار ہے۔ہم سب ایک متحد ٹیم کی حیثیت سے کراچی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔ میرا یقین ہے کہ صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات اور بہتر ورکنگ سے تبدیلی آتی ہے۔ میری تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ ادارے کے معاملات کو اپنی ذمہ داری سمجھ کرآنر شپ کے ساتھ کام کریں۔ جب ہم کسی کام کو اپنا سمجھیں گے تو بہتری خود نظر آنا شروع ہو جائے گی۔کے ڈی اے کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن ان مسائل کا حل ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہے۔ دنیا کا اصول ہے کہ اگر بنیادی 20 فیصد معاملات درست کر دیے جائیں تو ان کے اثرات 80 فیصد کارآمد ہوتے ہیں۔ اسی طرح ادارے میں چھوٹی چھوٹی بہتریاں بڑے مثبت نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔وقت کی پابندی، صفائی، نظم و ضبط اور اپنے ماحول کا خیال رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہمارا ادارہ ہماری پہچان اور ہماری محنت کا عکس ہے، اس لیے ہمیں اس کے ماحول اور وقار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے مزید کہا کہ دنیا میں تبدیلی ایک مستقل عمل ہے اور ادارے بھی اسی اصول کے تحت چلتے ہیں۔ اگر ہم کے ڈی اے کو مضبوط بنانے، بہتر نظام قائم کرنے اور مسلسل محنت کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے تو ادارہ بھی ترقی کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ مسائل پر صرف سوال اٹھانے کے بجائے یہ دیکھا جائے کہ کام کس طریقے سے ہو رہا ہے، اس کا درست طریقہ کیا ہونا چاہیے اور مطلوبہ نتیجہ کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں فرد کے بجائے نظام، طریقہ کار اور نتائج پر توجہ دینی ہے۔ڈی جی کے ڈی اے کہا کہ آج اسی مقصد کے لئے ہم جمع ہوئے اور یہ عزم کرکے اُٹھے کہ ہم ادارے شہر اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔


News Photo Gallery