Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
حکومت سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز اینڈ لائزن کے زیرِ اہتمام سمر سیشن II-2026 کے انٹرن شپ پروگرام کے اختتام پر سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سوک سینٹر کی پہلی منزل پر واقع کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید زین العابدین انصاری تھے، جبکہ ممبر فنانس نوید انور صدیقی، سیکریٹری ارشد خان، ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ آئی ٹی ایم۔ عزیز عباسی اور دیگر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر کراچی کی مختلف معروف جامعات، جن میں این ای ڈی یونیورسٹی، سر سید یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، جامعہ کراچی، اقرا یونیورسٹی اور فاسٹ یونیورسٹی شامل ہیں، سے تعلق رکھنے والے انٹرنز میں کامیاب انٹرن شپ کی تکمیل پر سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید زین العابدین انصاری نے کہا کہ طلبہ کو عملی میدان سے روشناس کرانے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے انٹرن شپ پروگرام اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے پروگرام نوجوانوں کو تعلیمی علم کو عملی تجربے سے ہم آہنگ کرنے اور مستقبل میں پیشہ ورانہ زندگی کے لیے بہتر طور پر تیار ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔تقریب کے دوران انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔