Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

11-Oct-2026

ڈی جی کے ڈی اے کا سرجانی ٹاؤن میں پیپلز اسکائی ویو منصوبے کا تفصیلی دورہ، تعمیراتی کاموں کی رفتار، معیار اور مٹیریل کا جائزہ، متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری نے سرجانی ٹاؤن شپ میں حکومت سندھ کے تعاون ست زیرِ تعمیر پیپلز اسکائی ویو منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سائٹ آفس اور اس سے متصل ماڈل فلیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے جاری تعمیراتی سرگرمیوں، کام کی رفتار اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے کہا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے شروع کیا جانے والا پیپلز اسکائی ویو منصوبہ سرجانی ٹاؤن سمیت کراچی کے شہریوں کو کم لاگت پر رہائشی سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس منصوبے کی تعمیر کے ڈی اے کی نگرانی میں جاری ہے، جس میں ادارے کے ماہر انجینئرز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیاری اور مناسب قیمت پر رہائش کی فراہمی شہریوں کی ایک اہم ضرورت ہے، بالخصوص ایسے خاندانوں کے لیے جو اپنی استطاعت کے مطابق گھر حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ پیپلز اسکائی ویو منصوبے کی تکمیل سے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 7-B میں شہریوں کو کم لاگت رہائشی سہولت میسر آسکے گی، جس سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔دورے کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے تعمیراتی کاموں میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر کو کام کی رفتار بہتر بنانے اور نشاندہی کیے گئے امور پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی۔ ماڈل فلیٹ کے معائنے کے دوران بھی انہوں نے بعض ضروری امور کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی بروقت اصلاح کے احکامات جاری کیے تاکہ منصوبے میں تعمیراتی معیار اور رہائشی سہولیات کو بہتر بنایا جاسکے۔ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، جس میں منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی وجوہات، استعمال ہونے والے تعمیراتی مٹیریل، اس کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ امور کی مکمل تفصیلات شامل ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ رپورٹ کی روشنی میں درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرکے شہریوں کے لیے قابلِ استفادہ بنایا جاسکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ انفورسمنٹ سید زین شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔


News Photo Gallery