Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

18-Oct-2026

لائنز ایریا میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کا آغاز، سرکاری اراضی، سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری کی ہدایات اور پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا محمد عمر فاروق اور دیمولش انچارج محمد اشتیاق کی نگرانی میں لائنز ایریا میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔آپریشن کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس پر قائم تجاوزات کرنے والوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ شہریوں کی آمدورفت میں حائل رکاوٹیں فوری طور پر دور کرتے ہوئے اپنی تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کریں اور سرکاری اراضی کو خالی کریں، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے اور علاقے میں نظم و ضبط اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنایا جا سکے۔انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران ایک پلاٹ پر قائم غیر قانونی قبضہ بھی ختم کرا دیا گیا۔ متعلقہ عملے نے کارروائی کو مؤثر انداز میں مکمل کرتے ہوئے سرکاری اراضی واگزار کرانے کے اقدامات کیے۔کے ڈی اے حکام کے مطابق لائنز ایریا میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی طور پر رکھی گئی اشیاء فوری طور پر ہٹا لیں، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ادارہ ترقیات کراچی شہریوں کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی، سرکاری اراضی کے تحفظ اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مہم میں ادارے سے تعاون کریں اور عوامی مقامات کو ذاتی استعمال میں لانے سے گریز کریں۔


News Photo Gallery