Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

29-Jul-2025

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کمال احمد صدیقی کو 37 سالہ خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔

ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے ریٹائرڈ سینئر آفیسرکمال احمد صدیقی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کمال احمد صدیقی کو 37 سالہ خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ کمال احمد صدیقی نے مفاد سے بالاتر ہوکر ادارہ کی بہتری کے لئے غیرجانبدارانہ خدمات پیش کیں، ان کی مسلسل انتھک محنت و کاوشوں کے باعث ادارہ بلخصوص شعبہ آئی ٹی نے ادارے میں اپناکلیدی کردار ادا کیا، بلاشبہ کمال احمد صدیقی کے ریٹائرڈ ہونے سے ادارہ ترقیات کراچی میں موجود خلا کو پُر کرنے میں وقت درکار ہوگا۔ دوسری طرف کمال احمد صدیقی نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا الوداعی تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کو کبھی بھی ضرورت پیش آئی تو میری خدمات حاضر ہوں گی۔ تقریب میں ممبر اے/ ڈائریکٹر فنانس شکیل صدیقی، جیف انجینئر عبد الصمد جملانی، سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان، ایڈیشنل سیکریٹری معین اطہر کاظمی،ڈائریکٹر آئی ٹی ناصر خان، ڈائریکٹر پارکس شکیل احمدخان، ڈائریکٹر ایڈمن انجینئرنگ سلمان شرافت، ڈائریکٹر ماسٹر پلان شیخ فرید،لاء آفیسر افتخار الحسن، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی محمد زاہد،چیف سیکورٹی آفیسر میجر (ر) عمران، جمیل احمد، محب اللہ جعفری و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery