|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain presented the educational certificates to the successful students of various uni
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید منصور عباس رضوی نے سوک سینٹرمیں موجود مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔
|
|
|
|
|
|
04-Feb-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید منصور عباس رضوی نے سوک سینٹرمیں موجود مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ، لینڈ ڈپارٹمنٹ اور سوک سینٹر بلڈنگ کے مختلف امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کو آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں موجود مین سرور کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی، ڈائریکٹر آئی ٹی سید کمال احمد صدیقی نے ڈی جی کے ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کے ڈی اے ویب سائٹ پر لینڈ سے متعلق مختلف کیٹیگری کے فارم دستیاب ہیں شہری با آسانی گھر بیٹھے فارم حاصل کرسکتے ہیں جبکہ ویب سائٹ پر لینڈ سے متعلق تمام تر معلومات کی رسائی کو ممکن بنانے کا عمل جاری ہے، صارفین کے ڈی اے سے متعلق اپنی شکایات www.kda.gos.pk پر درج کرسکتے ہیں ، ڈی جی کے ڈی اے نے احکامات جاری کئے کہ تمام افسران و ملازمین بائیوڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرائیں تاکہ تنخواہیں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ادا کی جاسکیں بصورت دیگر تنخواہیں ادا کرنے کا عمل روک دیا جائے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے دورہ کے دوران مختلف امور کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر لینڈ کو ہدایت کی کہ رہائشی، کمرشل اور رفاہی پلاٹوں کے الاٹیز و ٹرانسفر کی تمام تر معلومات اور انڈسٹریل پلاٹس جو تجارتی پلاٹس میں منتقل کئے گئے، ان کا تمام تر ریکارڈ آئندہ 3 دن میں فراہم کریں جبکہ ہنگامی بنیادوں پر ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر بلڈنگ کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایگزیکٹو سوک سینٹر بلڈنگ زاہد حسین کو واضح ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ جات کی تختیاں نصب کی جائیں۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ممبر فنانس آغا پرویز، سیکریٹری کے ڈی اے توفیق احمد سومرو، ڈائریکٹر لینڈ آصف علی میمن، ڈائریکٹر آئی ٹی سید کمال احمد، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|