|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل کی سربراہی میں اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس منعقد ہوا۔
|
|
|
|
|
|
02-Aug-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل کی سربراہی میں اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارہ ترقیات کراچی کو درپیش مسائل سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے افسران و ملازمین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں، کسی صورت غیر حاضر افسران و ملازمین کو برداشت نہیں کیا جائے گا، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ساکھ برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنی قابلیت کا بھرپور استعمال کیا جائے، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افسران و ملازمین کے لئے ادارہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، ایسے عناصر کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ڈائریکٹر ریکوری کو خصوصی احکامات جاری کئے کہ ریونیو میں اضافہ کے لئے نئے ذرائع آمدن تلاش کئے جائیں اور ادارہ کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے مثبت تجاویز پیش کریں۔اس موقع پر ممبر فنانس آغا پرویز نے ڈی جی کے ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت کے الیکٹرک پر ادارہ ترقیات کراچی کے واجبات بقایا ہیں، اس ضمن میں ڈی جی کے ڈی اے نے واجبات کی ادائیگی کے لئے قانونی کارروائی کرنے کے واضح احکامات جاری کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو میں اضافہ کے لئے پبلک ہائوسنگ اسکیم سمیت کے ڈی اے اراضیاں نیلام کی جائیں گی، جلد ہی سندھ حکومت سے منظوری لے کر میرٹ کی بنیاد پر اراضیاں نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی۔ آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کو ہدایت جاری کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھی جائے، سو فیصد قابضین سے اراضیاں چھڑاکر سرکاری تحویل میں لی جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر قبضہ مافیا کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ تحریری طور پر پیش کی جائے۔ اجلاس میں ممبر فنانس آغا پرویز، چیف انجینئر رام چند، سیکریٹری کے ڈی اے نعیم وحید، ڈائریکٹر فنانس سعید احمد خان، ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ انجینئر بیورو نوید اظہار، ڈائریکٹر آئی ٹی سید کمال صدیقی، ڈائریکٹر پبلک ہائوسنگ ندیم صدیقی، ڈائریکٹر ریکوری دلدار حسین شاہ، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھیر، ڈائریکٹر اسپورٹس خرم عارف، میڈیا کو آرڈی نیٹر اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|