Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کی زیر صدارت سوک سینٹر کانفرنس روم میں اعلیٰ افسران پر مشتمل تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔  
     
  20-Aug-2019  
     
   
     
  وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کی زیر صدارت سوک سینٹر کانفرنس روم میں اعلیٰ افسران پر مشتمل تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدرجمیل ، ممبر فنانس آغا پرویز، چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر فنانس سعید احمد خان، ڈائریکٹر ریکوری دلدار حسین شاہ، ڈائریکٹر لینڈ عطاء عباس زیدی، ڈائریکٹر پبلک ہاوئسنگ ندیم صدیقی، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ انجینئرنگ بیورو نوید اظہار، ڈائریکٹر اسپورٹس خرم عارف،ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، چیف سیکورٹی آفیسر رائو احمد طارق، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار ودیگر افسران موجود تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کو حالیہ اقدامات اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا، ذرائع آمدن میں اضافہ کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں اور مختلف امور پر سندھ حکومت کے تعاون کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر بدر جمیل نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں ادارہ معاشی طور پر مستحکم اور کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے میں ضرور کامیاب ہوگا۔ تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز نے صوبائی وزیر کو مکمل بریفنگ دی اور انہیں درپیش مسائل، فنڈز اور ریونیو میں ہونے والی کمی کے اسباب سمیت کے ڈی اے کے تحت کی جانے والی انکروچمنٹ کارروائیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر بلدیات نے بجٹ، اخراجات، ملازمین، کے ڈی اے اراضیوں کے ریکارڈ، آمدنی کے ذرائع اور مسائل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیرحاضر اور دیر سے آنے والے افسران و ملازمین کو وارننگ لیٹر جاری کئے جائیں، غیر حاضر اور دیر سے آنے والے افسران و ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی بھی کی جائے اور ادارے میں مستقل بنیادوں پر بائیو میٹرک سسٹم نافذ کیا جائے۔غیر حاضر ملازمین و افسران کے خلاف کارروائی کرکے ادارے کی بہتری اور شہریوں کے مفاد میں بہتر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔عہدوںپر وہی رہے گا جو کام کرے گا، افسران کام ٹھیک کریں گے توماتحت عملہ بھی خود ہی کام کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں گزشتہ سال کا ریکوری ریکارڈ تفصیلی طور پر پیش کرنے کے ساتھ بہتری کیلئے مثبت تجاویز پیش کی جائیں اور واگزار کرائے گئے کے ڈی اے پارکس کی رپورٹ پیش کی جائے جس کی روشنی میں اربن فارسٹ ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے کے ڈی اے پارکس کو آباد کیا جائے گا، آکشن کے لئے موجود کے ڈی اے اراضیوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ میرٹ کی بنیاد پر اراضیاں نیلام کی جائیں۔ رواں سال نئی رہائشی اسکیمیں متعارف کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے، جلد ہی سندھ حکومت سے رہائشی اسکیموں کیلئے پی سی ون کی منظوری لی جائے گی۔ رواں مالی سال 12 سے زائد کے ڈی اے اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، اس ضمن میں سندھ حکومت ماضی کی طرح اپنا بھرپور مالی تعاون جاری رکھے گی۔ حالیہ بارشوں کے باعث خستہ حال روڈز کی مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے زیبرا کراسنگ ، کٹ آئز اور شہریوں کو سفری سہولیات کیلئے سائن بورڈز کا کام فی الفور شروع کیا جائے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ماسٹر پلان کے ایس بی سی اے میں منتقل ہونے سے جہاں کے ڈی اے کو مشکلات کا سامنا ہے وہاں کراچی کے عوام کو بھی مسائل کا سامنا ہے ۔ اس سلسلے میں تمام انکوائری کے بعد ماسٹر پلان کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ لوکل گورنمنٹ بجٹ کا 65 فیصد کراچی کیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے 55کروڑ روپے برساتی نالوں کی صفائی و نکاسی آب کیلئے شہری حکومت کو جاری کئے گئے ہیں۔ کراچی کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کے مسائل کا خاتمہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی اولین ترجیحات ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram