Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  تمام کے ڈی اے افسران و ملازمین شائستگی اور اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے اپنے فرائض ادا کریں۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل  
     
  12-Sep-2019  
     
   
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا جو صارفین کے ساتھ تعاون نہیں کررہے اور ادارہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، ان کے خلاف سخت دفتری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تمام کے ڈی اے افسران و ملازمین شائستگی اور اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے اپنے فرائض ادا کریں۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی کے لئے آکشن کمیٹی قائم کرنے کے احکامات جاری کئے، کمیٹی کے ڈی اے اراضیوں کا سروے کرکے نیلامی کے لئے موجود اراضیوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں اراضیوں کو نیلامی کے گورننگ باڈی سے منظوری لی جائے گی جبکہ پلاٹوں کی قیمتوں کے تعین کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی شہریوں کے لئے نئی و سستی رہائشی اسکیموں کے لئے سندھ حکومت اور وزیر بلدیات سندھ سے رجوع کیا جائے گا ، امیدہے کہ ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سندھ حکومت اور وزیر بلدیات سندھ ادارہ ترقیات کراچی سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ادارہ کی آمدن میں اضافہ کے لئے بالخصوص محکمہ ریکوری کے ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ پبلک ہائوسنگ اسکیم کو ہدایت کی کہ وہ تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف واجبات کی وصولی یقینی بلکہ آمدن کے نئے ذرائع بھی تلاش کئے جائیں۔ مختلف اسکیموں میں کے الیکٹرک کے زیر استعمال اراضی جن پر پول، پی ایم ٹیز اور سب اسٹیشن موجود ہیں ان کا تفصیلی سروے کرکے اراضی استعمال کرنے کی فیس وصول کی جائے۔ انہوں نے واضح ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ الاٹیز پر واجب الادا بقایا جات کی وصولیابی کو تیز کیا جائے اور نادہندگان سے فوری طور پر بقایا جات وصول کئے جائیں بصورت دیگر پلاٹوں کی منسوخی کا عمل شروع کیا جائے۔ صنعتی و تجارتی پلاٹوں کے نادہندہ مالکان کو بقایا جات کی ادائیگی کے نوٹسز کوریئر سروس کے ذریعے بھجوائے جائیں تاکہ ایسے مالکان ریکوری ڈپارٹمنٹ کے ڈی اے سے رابطہ کرکے اپنے بقایاجات کی ادائیگی کرسکیں۔ الاٹیز اپنے فرائض سمجھتے ہوئے ذمہ داریاں ادا کریں اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ ادارہ ترقی کرسکے اور شہر کی فلاح و بہبود میں ماضی کی طرح تاریخ ساز کردار ادا کرسکے۔اجلاس میں چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس ارشد عباس، ڈائریکٹر لینڈ عطاء عباس، ڈائریکٹر ریکوری فضیل بخاری،ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram