|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈی جی کے ڈی اے نے شعبہ تعلقات عامہ کے افسران و ملازمین میں بہترین خدمات کے عوض تعارفی سند تقسیم کی۔
|
|
|
|
|
|
20-Oct-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہاہے کہ شعبہ تعلقات عامہ اکرم ستار کی سربراہی میں بھرپور فعال کردار ادا کررہا ہے۔ بلاشبہ شعبہ تعلقات عامہ کی بہترین کارکردگی کے باعث ادارہ ترقیات کراچی کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے گزشتہ روز سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں شعبہ تعلقات عامہ کے افسران و ملازمین میں بہترین خدمات کے عوض تعارفی سند تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے شکیل صدیقی بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے مزید کہا کہ تعلقات عامہ کے مختلف شعبہ جات بشمول نیوز روم، سوشل میڈیا، اخباری تراشے، فوٹو اور ویڈیو رومز کے عملے کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار ایک پرجوش اور پرعزم طبیعت کے مالک ہیں، اپنی ان خوبیوں کو صحیح وقت اور موقع پر استعمال کرنے سے تعلقات میں ایک نئی جہت پیدا کی ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ کا عملہ اکرم ستار کی سربراہی میں یکجان ہوکر اپنی بہترین خدمات پیش کررہا ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شعبہ تعلقات عامہ ادارہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے مانند ہے۔اگر ادارے کے تمام سربراہان افسران و عملہ اسی طرح غیر جانبداری کے ساتھ خدمات پیش کریں تو وہ دن دور نہیں جب ادارہ ترقیات کراچی ترقی یافتہ اداروں کی صف میں نمایاں نظر آئے گا۔ بعدازاں ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار نے کہا کہ ڈاکٹر بدر جمیل کی سربراہی میں ادارہ ترقیات کراچی کی حالیہ کارکردگی متاثرکن ہے۔ آخر میں ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل نے ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار، پبلک ریلیشن آفیسر فرمان شاہ، کٹنگ انچارج محمد سلیم، عدنان جمیل، اشوک کمار، محمد شہباز، نجم الثاقب، سید محمد جمیل، محمد خرم، سعد فرید اورمحمد شاہ رخ کو تعارفی سند پیش کی۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|