Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں سوک سینٹر کانفرنس روم میں گورننگ باڈی کا اجلاس  
     
  25-Oct-2019  
     
   
     
  وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں سوک سینٹر کانفرنس روم میں گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارہ ترقیات کراچی انتظامی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورننگ باڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے اب تک محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ نے 2 ہزار سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کرکے اراضیاں سرکاری تحویل میں لے کر ہنگامی بنیادوں پر نگرانی نظام متعارف کرایا گیا جس کا مقصد واگزار کرائی گئی اراضیوں کو قابضین سے محفوظ بنانا ہے۔ گورننگ باڈی کے اجلاس میں کے ڈی اے اسکیموں و ٹاؤن شپس میں منتقلی زمین اور دیگر مد میں چارجز میں اضافے اور مختلف کیٹگری کے پلاٹس کی قیمتوں کے اضافے کی تجویز پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جس میں ریونیو کے دو نمائندے،ڈائریکٹر لینڈ، ڈائریکٹر ریکوری اور ڈپٹی سیکریٹری لوکل شامل ہوں گے، کمیٹی کو رپورٹ تیار کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایات دی گئی۔ اجلاس میں کمپیوٹرائزڈ ویری فکیشن برائے کاغذات، پلاٹس اور سیکورٹی فیس میں اضافے پر گورننگ باڈی نے اضافے کو عوام کے مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے ہدایات دی کہ اضافے کے حوالے سے جو تجویز دی گئی ہے اس کو دوبارہ تجویز کیا جائے اور اس میں خصوصاً 80 گز تک کے پلاٹس پر چارجز صفر جبکہ 120 گز پر صرف150 روپے چارج رکھا جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ اس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایت پر ٹیکسوں کی مد میں متوسط طبقے کو خصوصی ریلیف دیا جائے گا۔ادارہ ترقیات کراچی کی تجویز کو گورننگ باڈی نے منظوری دیتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے اراضیاں نیلامی کے لئے ہوم ورک کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ گورننگ باڈی نے پبلک ہاؤسنگ اسکیم بورڈ کو تبدیل کرنے کی تجویز منظور کرتے ہوئے مزدور یونین کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ مسترد کردیا۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے ڈی جی کے ڈی اے کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی میں سیکریٹری کے ڈی اے، ڈائریکٹر فنانس، لوکل گورنمنٹ کا نمائندہ شامل ہوگا۔ کمیٹی میرٹ کی بنیاد پر کنٹریکٹ ملازمین کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد مستقل کرنے کی سفارشات پیش کرے گی جس کی روشنی میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کے ہمراہ ممبر گورننگ باڈی ایم پی اے شمیم ممتاز، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن شیخ،ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل، چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر فنانس ارشد عباس، ممبر اے عطاء عباس زیدی، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران شامل تھے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram