|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority (KDA) Asif Jan Siddiqui has said that the Karachi Development Authority (KDA) is playing a key role i
-
The Karachi Development Authority is engaged in large-scale operations against encroachments across the city. In this regard, Director General Karachi
-
In view of the implementation of the rain emergency by Sindh Chief Minister Murad Ali Shah, Director General KDA Asif Jan Siddiqui visited the Korangi
-
Director General KDA Asif Jan Siddiqui, along with Deputy Commissioner Central Taha Saleem, visited different areas of Karachi city keeping in mind
-
A grand ceremony was organized by the Karachi Development Authority (KDA) on the occasion of the 78th Independence Day at the Civic Center Building. T
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کلفٹن میں واقع شہید بے نظیر بھٹو پارک کا دورہ کیا۔
|
|
|
|
|
|
06-Nov-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کلفٹن میں واقع شہید بے نظیر بھٹو پارک کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کو کو پارک کے موجودہ ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے پارک کی تزئین و آرائش بالخصوص پارک کے ساتھ بہنے والے دریا نما سیوریج کے نالے کی صفائی پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پارک میں باقی مانندہ کاموں کے ساتھ صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات کی ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو سندھ حکومت اور صوبائی وزیر بلدیات کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔شہید بے نظیر بھٹو پارک کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا، ایک ماہ کے دوران پارک کی حالت زار بہت حد تک بہتر ہوئی ہے اور اب یہاں عوام کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ اسی طرح عوامی سہولیات کے لئے مزید پارکس کی تزئین و آرائش کرکے عوام کو صحت اور تندرستی کے ساتھ ساتھ تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ کے تعاون سے کے ڈی اے اراضی پر 200 سے زائد غیر آباد پارکس کو آباد کرنے جارہے ہیں، بہت جلد بڑی تعداد میں شہریوں کو تفریحی مقامات میسر ہوں گے۔ امید ہے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اقدامات کے باعث شہر کراچی کو آلودگی سے محفوظ بنانے اور شہریوں کو پرفضا ماحول فراہم کرنے میں کافی بہتری آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو صحتمندانہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے شہر بھر میں کھیل کے میدان آباد کرنے اور تفریحی پارکس قائم کرنے کے لئے تمام تر وسائل کا استعمال کیا جارہا ہے۔شہریوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے کے ڈی اے کی مختلف اسکیموں میں گرینری اور پودے لگانے کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔ دورہ کے موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس مبین احمد صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس عارف احمد، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن رئیس تبسم و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|