Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  کے ڈی اے مزدور یونین( سی بی اے) کے تحت احمد علی کڈنی ہل پارک میں منعقدہ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان کا خطاب  
     
  19-Jan-2020  
     
   
     
  ماحول کو بہتر اور انسان دوست بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کے ڈی اے مزدور یونین( سی بی اے) کے تحت احمد علی کڈنی ہل پارک میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ احمد علی کے ڈی اے کے ایک لائق افسر تھے جن کی خدمات قابل تحسین اور لائق ستائش ہیں لہٰذا ان کی خدمات کے اعتراف میں کڈنی ہل پارک کا نام احمد علی کے نام سے موسوم کیا گیا ہے جبکہ پارک کی62 ایکڑ اراضی 1974ء میں کے ڈی اے نے کے ایم سی کے حوالے کی تھی۔ ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کہاکہ 2019ء میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میںمذکورہ پارک کی تعمیر کا آغاز ہوا اور الحمد للہ نہایت قلیل وقت میں اور ادارے کے مختلف محکموں کی شب و روز محنت کے باعث یہاں تقریباً تیس ہزار پودے اور درخت لگائے گئے ہیںجن میں نایاب قسم کے پودے اور درخت بھی شامل ہیں جو کراچی کے شہریوں کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے ایک بہترین تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگلاخ پہاڑوں میں اتنی بڑی تعداد میں درخت لگانا اور ان کی پرورش کرنا نہایت مشکل کام ہے مگر ہم نے اللہ رب العزت کی رضا سے شبانہ روز محنت کی جس کے نتیجے میںہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے احمد علی کڈنی ہل پارک کی چوٹی پر وطن عزیز پاکستان کا پرچم سر بلند کیا جو ہم سب کیلئے ایک اعزاز ہے۔ پارک کی تعمیر سے قبل یہاں کچرے اور غلاظت کے ڈھیرسمیت قبضہ مافیا کا راج تھا جسے واگزار کرواکر انسان دوست ماحول قائم کیا گیا ہے۔اب یہاں غلاظت کی بو نہیں بلکہ بھینی بھینی خوشبو سے فضا معطر ہو رہی ہے جبکہ پارک میں جھیلوں کے نام بھی پاکستان کی مختلف جھیلوں کے نام سے موسوم کئے گئے ہیں۔تقریب سے چیئرمین کے ڈی اے مزدور یونین سی بی اے)عبدالمتین شیخ نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید سیف الرحمان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل زیڈ اے نظامی کے بعد ڈاکٹر سید سیف الرحمان کراچی اور ادارے کیلئے اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ہم سب کو اہل اور دیانت دار افسران کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے کیونکہ یہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔اس موقع پر انہوں نے احمد علی کڈنی ہل پارک کیلئے اپنی جانب سے ایک ہزار پودے دینے کا اعلان کیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سیف الرحمان جس ادارے سے وابستہ ہوتے ہیں ادارہ تیزی سے ترقی کی جانب رواں ہوجاتا ہے ۔ آنے والا وقت ان شاء اللہ کراچی کے شہریوں اور ادارے کے ملازمین اور آفیسرز کیلئے نوید لے کر آئے گا۔ بعد ازاںمزدور یونین (سی بی اے) کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سیف الرحمان کو گلدستہ اور دیگر تحائف پیش کئے گئے جبکہ کے ڈی اے کے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسرزکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں گلدستے پیش کئے گئے۔تقریب میں چیف انجینئر نوید اظہار، پروجیکٹ ڈائریکٹر مبین صدیقی، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر کو آر ڈی نیشن محمد نعیم وحید، ڈائریکٹر مارکٹنگ ندیم احمد ، سیکریٹری شکیل احمد خان ، افتخار الحسن، امانت علی میرانی پرائیوٹ سیکریٹری ریاض احمد راشد، محمد اشفاق چشتی ، ، فرمان شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram