|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Minister for Local Government Syed Nasir Hussain Shah paid a detailed visit to the Civic Centre Karachi today.
He was accompanied by Secretar
-
Sindh Local Government Minister Syed Nasir Hussain Shah visited the ongoing construction work of Karimabad Underpass and reviewed the progress of th
-
Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui attended the spiritual gathering of Milad-un-Nabi (PBUH) held at the Civic Center.
-
Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui has said that transparency is the only way through which institutions can achieve b
-
Director General Karachi Development Authority (KDA) Asif Jan Siddiqui has said that the Karachi Development Authority (KDA) is playing a key role i
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائرىکٹر جنرل ادارہ ترقىات کراچى آصف اکرام کے ڈى اے پائپ فىکٹرى کا دورہ ۔
|
|
|
|
|
|
01-Jun-2020
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
شہر بھر میں کے ڈی اے اراضیوں پر قائم تجاوزات کو واگزارکرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے گلشن اقبال میں واقع کے ڈی اے پائپ فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام کو منیجر پائپ فیکٹری امانت علی میرا نی نے پائپ فیکٹری میں موجود ورکشاپ و دیگر امور کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پائپ فیکٹری کے تیار کردہ پائپ آج بھی کارآمد ہیں، کے ڈی اے پائپ فیکٹری 84 ڈایا انچ کے پائپ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، ایسے پائپ پاکستان میں کوئی اور نجی کمپنی تیار نہیں کرتی، 84، 60، 48 انچ قطر کے پری اسٹریسڈ اعلیٰ کوالٹی کے پائپ کے ڈی اے پائپ فیکٹری میں ہی تیار کئے جاتے ہیں۔ ماضی میں فراہمی آب کے منصوبوں میں کے ڈی اے پائپ فیکٹری کے تیار کردہ پائپ ہی استعمال ہوتے رہے ہیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شہر کی تعمیر و ترقی میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔ ادارے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافے اور نئے ذرائع تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مالی بحران پر قابو پایا جاسکے۔بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے گلستان جوہر بلاک 1 کا دورہ کیا، دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے روڈ کٹنگ اور کے ڈی اے اراضیوں کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے اراضی پر قبضہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کے ڈی اے اراضیاں واگزار کرانے کے لئے بلاتفریق مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ واگزار کرائی گئی کے ڈی اے اراضیوں کو دوبارا قبضہسے محفوظ رکھنے کے لئے مؤثر نگرانی نظام پرکام کیا جائے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ منیجر پائپ فیکٹری امانت علی میرانی، سیکریٹری شکیل احمد خان ، ڈائریکٹر انجینئرنگ ایڈمن محبوب عالم، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن نعیم وحید، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|