|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
جشن آزادی کے حوالے سے 13 اگست کی رات سوک سینٹر سبزہ زار میں آتش بازی، ملی نغموں کے علاوہ بچوں، خواتین اور نوجوانوں کے لئے فیملی فیسٹیول اور مختلف گیمز منعقد کئے جارہے ہیں
|
|
|
|
|
|
12-Aug-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام شہر بھر میں 71 واں یوم جشن آزادی پرجوش طریقے سے منایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کے ڈی اے افسران و ملازمین اور تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظریہ کو پاکستان کی بنیاد بناکر قائد اعظم محمد علی جناح نے دیگر اکابرین کے ساتھ آزادی دلائی، قائد کے دیئے گئے نظریہ کے مطابق ملک کی ترقی و خوشحالی میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ جشن آزادی کے حوالے سے 13 اگست کی رات سوک سینٹر سبزہ زار میں آتش بازی، ملی نغموں کے علاوہ عوام بالخصوص بچوں، خواتین اور نوجوانوں کے لئے رنگا رنگ پروگرامز، فیملی فیسٹیول اور مختلف گیمز منعقد کئے جارہے ہیں جس سے شہریوں خصوصاً بچوں میں آزادی کے بارے میں آگاہی اور اپنے ملک سے محبت و لگن کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔ ڈی جی کے ڈی اے کی خصوصی ہدایت کے مطابق کے ڈی اے سوک سینٹر کی بلڈنگ کو قومی پرچم، رنگ برنگی جھنڈیاں، برقی قمقموں سے سجایا جائے گا اور یونیورسٹی روڈ سوک سینٹر بلڈنگ کے 2 گیٹ 13 اگست کی رات عوام الناس کی آمد کے لئے کھلے رہیں گے جبکہ یوم آزادی کے حوالے سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں میں قومی پرچم، بیجز، کیپ، چوڑیاں ودیگر تحائف تقسیم کئے جائیں
گے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|